نوجوان موبائل فون دیکھنے سے فالج کا شکار،وجہ کیا بنی؟

Sep 02, 2025 | 10:26:AM
نوجوان موبائل فون دیکھنے سے فالج کا شکار،وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک حالیہ رپورٹ میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے کہ چین میں ایک نوجوان لڑکا طویل عرصے تک موبائل فون دیکھتے ہوئے گردن جھکائے رکھنے کی وجہ سے فالج کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے اور یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گُدی کی رگ میں خون جمنے کا مسئلہ پیدا ہوا جو فالج کا سبب بنا۔

طبی ماہرین اس واقعے کو "text neck" یا غیر مناسب گردن کی پوزیشن کے سنگین نتائج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

نوجوان نے بہت لمبے عرصے تک موبائل استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن کو جھکائے رکھا۔ جس کے نتیجے میں گردن میں خون کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ریڑھ کی رگوں میں اوپری حصے خون جم گیا اور وہ فالج کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیلجیئم کافلسطین کو ریاست تسلیم کر نے کافیصلہ، اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان 

خوش قسمتی سے، اس خون کے جمے ہوئے ٹکڑے کو آپریشن کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے اور نوجوان اب بحالی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔