عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں، مساجد ،گلیاں جگمگانے لگیں ،ذکرنبی ﷺکی محفلیں سج گئیں

Sep 02, 2025 | 11:59:AM
 عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں، مساجد ،گلیاں جگمگانے لگیں ،ذکرنبی ﷺکی محفلیں سج گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق   عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ہونڈا اٹلس نے سال 2026 کےنئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

شہر قائد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں زورو شور سے جاری،ربیع الاول شروع ہوتے ہی محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں رونقیں بڑھ گئیں۔
جھنڈوں، نعلین پاک، لائٹوں اور دیگر اشیاء کے  سٹالز سج گئے، سٹال مالکان کا کہنا ہے کہ آقا ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارا ایمان ہے۔ 
سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل ضروری ہے۔ ہر سال ربیع الاول میں اسٹالز پر رش بڑھ جاتا ہے۔