ہونڈا اٹلس نے سال 2026 کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

Sep 02, 2025 | 11:39:AM
ہونڈا اٹلس نے سال 2026 کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ہونڈا اٹلس کمپنی نے 2026 کے لئے ’ سی جی 125‘ موٹرسائیکل کے نئے ماڈلز متعارف کروا دیے، کمپنی نے تین نئے ویرینٹس متعارف کروائے ہیں۔

  ہونڈا اٹلس کمپنی کے مطابق متعارف کروائے گئے ان ماڈلز میں انجن پہلے کی طرح وہی رکھا گیا ہے، ان نئے ماڈلز میں ’ سی جی 125‘ جس کے قیمت  2,38,500 رکھی گئی ہے۔

 دوسرا ماڈل سی جی 125 ایس جو کہ سیلف اسٹارٹ ہے اس کی قیمت 2,86,900 روپے مقرر کی گئی جبکہ متعارف کرائے گئے تیسرے ویرینٹ میں ’ سی جی 125 ایس گولڈ شامل ہے، اس ماڈل کی قیمت 2,96,900 روپے رکھی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کو عدالت سےخوشخبری مل گئی

 کمپنی کے مطابق نئے ماڈلز میں زیادہ تر تبدیلیاں اسٹیکرز اور ظاہری ڈیزائن تک محدود ہیں، جبکہ تکنیکی یا پرفارمنس اپ گریڈ شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود کمپنی نے اپنی پرانی سیریز کو "طاقت، وراثت اور گولڈ کا لمس" قرار دیا ہے۔

پروموشنل سلوگنز:
CG125 – Power in Every Move
CG125S – Self Start Your Journey

CG125S Gold – The Golden Era

کمپنی نے رواں سال جولائی کے مہینے میں  CG150 لانچ کیا تھا۔ CG150 کے ڈیزائن پر موٹر سائیکل کے شوقین افراد میں بحث جاری ہے کیونکہ اس کا ڈیزائن 1980 کی دہائی کے ہونڈا CD200 روڈ ماسٹر سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جلدی کریں،,پنجاب میں نئی ملازمتوں کا اعلان ، تنخواہ 50 ہزار سے 3.5 لاکھ روپے تک مقرر

 دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانے اور اچھی حالت میں موجود روڈ ماسٹر آج بھی استعمال شدہ مارکیٹ میں 4 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں، جو تقریباً نئی CG150 کی قیمت کے برابر ہے۔

کمپنی کے مطابق CG150 ایک 4-اسٹروک، 150cc SOHC ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے۔