26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپیہ مزید تگڑا ، ڈالر کی قیمت گر گئی
جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ راولپنڈی صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔