بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو سیلاب سے نقصان پہنچا سکتا ہے: سابق بھارتی جنرل

سندھ طاس عالمی نہیں دو طرفہ معاہدہ ہ ، اس لیے بھارت اپنی مرضی سے پانی روکنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتا ہے

Sep 02, 2025 | 11:47:AM
بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو سیلاب سے نقصان پہنچا سکتا ہے: سابق بھارتی جنرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے، بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، تب چھوڑ سکتا ہے، تاکہ پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہونڈا اٹلس نے سال 2026 کےنئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

کنول جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی نہیں بلکہ دو طرفہ معاہدہ ہے، اس لیے بھارت اپنی مرضی سے پانی روکنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑا، جس سے پاکستان میں غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، درجنوں افراد جاں بحق ہوئے، کھیت تباہ ہوئے اور گھروں کو نقصان پہنچا۔