میاں بیوی تیزدھار آلے سے قتل

Sep 02, 2022 | 11:06:AM
اوکاڑہ: میاں بیوی تیزدھار آلے سے قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی عامر علیم اور پروین کو قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے دونوں کے قتل کے لیے چھریوں کے وار کیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ عامر علیم شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ دشمنی اور گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے: راشن کے بہانے بلاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے شیطان گرفتار