قومی کرکٹر کی گاڑی حادثے کا شکار، تشویشناک خبر آگئی

Sep 02, 2022 | 09:33:AM
قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی گاڑی کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی
کیپشن: قومی کرکٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی گاڑی کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی کے قریب فاسٹ بولر محمد سمیع کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر کو نیپا چورنگی سے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میں محفوظ ہوں بس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ محمد سمیع نے 15 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 136 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے بعد وہ سرخیوں میں آئے۔

ان کا موازنہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر سے کیا جاتا تھا تاہم فٹنس مسائل نے ان کے کرکٹ کیریئر کو متاثر کیا۔

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی۔