خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل

Oct 02, 2025 | 23:13:PM
خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا گیا ہے، مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

چیف منسٹر  سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے  اور سہیل آفریدی کو  خیبر پختونخوا کےمحکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلوٹ ٹو گریٹاتھنبرگ۔۔فلوٹیلا پر اسکی گرفتاری نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان