پاکستانی کرکٹ ٹیم کیساتھ ہاتھ نہ ملانے پر سابق بھارتی جج برہم،انڈین کرکٹ ٹیم پر طنز

Oct 02, 2025 | 20:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) انڈیا کی معروف عدالتی شخصیت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیساتھ ہاتھ نہ ملانے پر انڈین سرکار اور انڈین کرکٹ ٹیم پر طنز کے نشتر برسادیے۔

24 نیوز کے یوٹیوب چینل ’’24 ڈیجیٹل‘‘  کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کیساتھ اظہار محبت بھی کردیا ہے،سابق معروف انڈین جج،جوانڈیا کی متعدد ریاستوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی رہے، انہوں نے 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر ہمیں انٹرویودیتے کہا کہ پاکستان میرےدل میں بستاہے،بھارتی جج نےاپنی ہی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ 

مارکینڈے کاٹجو نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کیساتھ سلوک پردکھ ہوا، انہوں نے پاکستانی ٹیم  کی تعریف کی کہ انہوں نے بہترین میچ کھیلا، حیرت انگیز طور پر ان لوگوں کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جو پاکستانی ٹیم کے حوصلے توڑ رہے ہیں۔

اس انٹرویو میں آپ وہ حقائق بھی جان سکیں گے،جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اس خصوصی انٹرویو کا لنک یہاں بھی شیئر کردیا گیا ہے۔