ویمنز ورلڈ کپ؛ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 130 رنز کا ہدف بنگلادیش ویمنز ٹیم نے 32 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،روبیا حیدرنے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، دانیہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کولمبو میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4،ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو ہرا دیا ، پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے میچ