اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال

Oct 02, 2025 | 14:10:PM
اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی گئی۔

اٹلی کی جنرل کنفیڈریشن آف ورک (CGIL) نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو پورے ملک میں ملک گیر ہڑتال ہوگی، یہ اقدام صہیونی حکومت کی طرف سے انسانی ہمدردی کے فلوٹیلا "صمود" کی ضبطگی کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

 مزدور یونین اپنے تمام اراکین اور مختلف طبقات سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس ہڑتال میں حصہ لیں اور غزہ کے عوام اور گرفتار سرگرم کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

یاد رہے جنرل کنفیڈریشن آف ورک (CGIL) اٹلی کے سب سے بڑے صنعتی اداروں میں سے ایک ہے۔