سلمان خان کیلئے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر جاتا تھا؛ کاشف خان
اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے بھارتی دبنگ سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کاانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ماضی میں سلمان خان کےلیے کراچی کی برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے جایا کرتے تھے۔
کاشف خان نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویومیں اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں، سلمان خان کو کراچی کی بریانی کا خصوصی شوق تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے یہ سوغات لے کر جاتے تھے۔
معروف کامیڈین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب ان کی بیٹی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بتایا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایاتھا، حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار اور وہ باہمی طور پر ایک دوسرے کے مداح ہوا کرتے تھے۔

کاشف خان نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے جاتے تو اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جاتے تھے، اس موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسےسٹارز ان کے خاندان والوں سے ملنا چاہتے تھے اور ان کی خاندانی زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
کاشف خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں اتنا کام کیا ہے جو آج کے کسی بھی پاکستانی فنکار نے نہیں کیا، لیکن اس وقت سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب فیس بک پیج کو جعلی قرار دیدیا
کاشف خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ربیکاخان کی شادی پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فون نہیں کیا اور اب وہ فون کر بھی نہیں سکتے، موجودہ حالات میں اگر کوئی بھارتی اداکار پاکستانیوں کو فون کرے تو اس کے لیے مصیبت کھڑی ہو سکتی ہے اس لیے یہی بہتر ہے کہ وہ فون نہ کریں۔