لیجنڈاداکار عرفان کھوسٹ کےپروڈکشن ہاؤس’’ کھوسٹ پروڈکشن‘‘ کا آغاز
شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،عرفان کھوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس’’ کھوسٹ پروڈکشن‘‘ کا آغاز کر دیا،افتتاحی تقریب میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
اڈہ پلاٹ رائیونڈروڈپر منعقدہ تقریب میں عرفان کھوسٹ،سرمد سلطان کھوسٹ، اداکارہ مدیحہ شاہ ،سینئراداکار راشد محمود،معروف ہدایتکار سید نور،معروف مصنف ناصر ادیب،معروف قوال آصف علی سنتو،جاوید اقبال کارٹونسٹ،اداکاراچھی خان،ہدایت کارامین اقبال،کنول کھوسٹ،گلوکارنعمان جاوید،گلوکاراحمدنوازانجم ،شاہ زل نور،ڈاکٹرعفان قیصر،ڈاکٹرنازش عفان اور دیگر شریک ہوئے۔

اداکار عرفان کھوسٹ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ پروڈکشن ہاؤس میرے بیٹے ولید کھوسٹ نے بنایا ہے ،انڈسٹری کیلئے ایک گھر کی طرح ہو گا یہاں مختلف پروڈکشنز ہوں گی اور فن کا شوق رکھنے والوں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

عرفان کھوسٹ نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی نئی فلم’’کنگ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
اداکار و ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تقریب میں شریک سیدنور،مدیحہ شاہ،امین اقبال اوردیگر شوبز شخصیات نے عرفان کھوسٹ کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رات گئے قوالی نائٹ کابھی اہتمام کیاگیا۔