آٹا مزید مہنگا ہو گیا,قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی

May 02, 2026 | 19:05:PM
آٹا مزید مہنگا ہو گیا,قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر آٹا نایاب ہو گیا ہے  جبکہ 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھ کر 2100 روپے تک جا پہنچی ہے،اس سے قبل 10 کلو آٹے کا سرکاری نرخ 910 روپے اور 20 کلو کا 1810 روپے مقرر تھا،فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی فراہمی روک دی گئی ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں :  سونا مزید سستا ،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟