سونا مزید سستا ،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر سستا ہو کر چار ہزار چھ سو چودہ ڈالر فی اونس پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے اور ایک تولہ سونا 200 روپے سستاہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 726 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 172 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے کا ہوگیاہے۔
چاندی 193 روپے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد تک کمی
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔