پروفیسر وکٹر گاؤ نے پاکستان پر الزام تراشی پر بھارتی اینکر کو لاجواب کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن کے وائس پریزیڈنٹ پروفیسر وکٹر گاؤ نے بغیر شواہد پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانے پر بھارتی اینکر کو لاجواب کر دیا ۔
پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گرد حملہ ہو توبغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کی جانب جانا چاہئے۔
انھوں نےکہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملے ہوئے، چین نے پاکستان پر بلاوجہ الزام تلاشی کرنے کے بجائے آزادانہ تحقیقات کروائیں،پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سیسا پلائی دیوار کی مانند ہے،پاکستان اور چائنہ اچھے برُے وقت کے اتحادی پڑوسی ملک ہے۔
انھوں ںے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا،پاکستان اور چین کی دفاعی پارٹنرشپ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پہلگام حملہ ایک بڑا ٹوپی ڈرامہ،بھارتی رپورٹر نے بخیئے ادھیڑ کرمودی اور امیت کو ننگا کر دیا