پہلگام حملہ ایک بڑا ٹوپی ڈرامہ،بھارتی رپورٹر نے بخیئے ادھیڑ کرمودی اور امیت کو ننگا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پہلگام حملے کے بعد بھارتی رپورٹر نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیئے، کشمیری ڈرائیور کے ساتھ کئے گئے سوالات نے مودی اور امیت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے کشمیری ڈرائیور نے بیان کئے۔ یہ گفتگو ارچنا تیواری نے حقائق جاننے کیلئے ریکارڈ کی۔کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ارچنا تیواری نےاس وڈیو میں کشمیری ڈرائیور کو سوال کیا کہ کیا6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ جس پر کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا کہ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے،بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔ارچنا تیواری نے پوچھا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟، جس پر ڈرائیور کہا ہاں یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے،دس کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں ؟ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔

کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری کو کہا کہ:"یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں "پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا، پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے،پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی۔
اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے، ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے ، کشمیری ڈرائیور کی گفتگو مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جرنیل کی بے توقیری، اہم عہدہ سے فارغ کرکے کالا پانی بھیج دیا