بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر: وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

May 02, 2025 | 14:10:PM
بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر: وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں’’ بڑا حکم‘‘ جاری
بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال ہے، جس میں انہوں نے ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیراعظم کے سرکاری چینل تک کو بلاک کرکے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ یہ بھارت کے جمہوری دعوؤں کو بھی مشکوک بنا دیتا ہے  اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت حقائق کو سننے اور دیکھنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔

یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ پاکستان سے متعلق ہر مثبت بات کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت نے متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کے واضح انحراف کی نشاندہی کرتا ہے۔