پاک بھارت کشیدگی :آزاد کشمیر حکومت کا اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے کا حکم

May 02, 2025 | 12:43:PM
 پاک بھارت کشیدگی :آزاد کشمیر حکومت کا اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت نے  بارڈر کے قریب رہنے والوں کو اشیائے خورونوش ذخیرہ کر نے کا حکم دیدیا۔

  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے  قانون ساز اسمبلی  میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کی سپلائی کو ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے 13 حلقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ارب روپے کا ہنگامی فنڈ  جاری کئے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے ساتھ والے علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری اور نجی ملکیتی مشینری کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت  تعلقات ، امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا

 یاد رہے کہ بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو فوج کو   حملے کے حوالے سے مکمل آپریشنل آزادی  دی تھی ۔

فوجی کشیدگی کے پیش نظر آزاد کشمیر میں حکام نے  گزشتہ روز  دینی مدارس کو 10دن کے لیے بند کر دیا تھا ۔

 کنٹرول روم قائم

آزاد کشمیر کے حکام نے ایل او سی پر کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سماہنی کے علاقے میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے تاکہ درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا سدباب کیا جا سکے۔

کنٹرول روم ہر وقت ری ایکٹو رہے گا اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے گا۔

کنٹرول روم میں تعینات اہلکار سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی تمام معلومات کی تصدیق کریں گے۔

سماہنی اسسٹنٹ کمیشن نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔