امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں :بڑی تبدیلیاں،قومی سلامتی کے مشیر عہدے سے مستعفیٰ
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا اور دہشتگرد کو تلاش کرکے ان سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔
بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔