یاسر شاہ کی سالگرہ پر اسلام آباد یونائیٹڈنےایسی تصویر وائرل کر دی کہ صا رفین برہم

May 02, 2021 | 21:46:PM
 یاسر شاہ کی سالگرہ پر اسلام آباد یونائیٹڈنےایسی تصویر وائرل کر دی کہ صا رفین برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپنر یاسر شاہ 34ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایسی غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان چھوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹویٹر  پر ہیپی برتھ ڈے یاسر شاہ لکھا گیا لیکن ساتھ ہی تصویر یاسر شاہ کی بجائے بارسلونا کلب کے لیونل میسی کی تصویر شیئر کی گئی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یاسر شاہ کی آج 34ویں سالگرہ

وحید نامی صرف نے لکھا شائد انہیں روزہ لگ رہا تھا۔ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ اس کے پوسٹ کے بعد متوقع پوسٹ آئے گی کہ ”ہمارے ٹویٹر ایڈمن کی آسامی خالی ہے “۔

صبا نامی صارف نے لکھا کہ میسی کے روپ میں یاسر شاہ۔

 جمشید احمد نے لکھا کہ میسی لک لائیک یا سر شاہ،ناٹ یاسر لک لائیکس میسی۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کو کب رونا آیا۔۔خو د ہی بتا دیا