حسن علی کو کب رونا آیا۔۔خو د ہی بتا دیا

May 02, 2021 | 17:32:PM
حسن علی کو کب رونا آیا۔۔خو د ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر بڑی کرکٹ کھیلنی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ کو اہمیت دینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے سے ویڈیو کانفرنس میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کے کم بیک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا کافی اہم کردار ہے، جو ڈومیسٹک میں محنت کی اس کا ہی پھل انٹرنیشنل کرکٹ میں مل رہا ہے۔

فٹنس لیول پر بہت کام کیا ہے،فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے، پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلا تھا، جب باہر تھا تو ایک وقت تھا جب میں کافی پریشان تھا، رویا بھی تھا لیکن اپنی محنت کے سلسلے کو کبھی نہیں چھوڑا تھا، یہ سوچا تھا کہ کم بیک کروں اور ایسا کروں کہ دنیا دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیسے کیلئے پگڑی نہیں پہنتا ۔۔بھارتی کرکٹر خود کو اکشے کمار سے ملانے پر بر ہم