وزیراعظم کیخلاف انٹرویو میں سچ بولا، اپنے بیان پر قائم ہوں، بشیر میمن

May 02, 2021 | 17:17:PM
وزیراعظم کیخلاف انٹرویو میں سچ بولا، اپنے بیان پر قائم ہوں، بشیر میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کاکہناہے کہ میں نے وزیر اعظم کیخلاف پہلے ہی ایک نجی چینل کوجو انٹرویو دیاتھاوہ سچاہے اس پر میں آج بھی قائم ہوں۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ھالا میں 24 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے ملنے والے لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا جس پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔انہوں نے کہاکہ فروغ نسیم ،فواد چودھری اور دیگر وفاقی وزرا میرے خلاف کتنے ہی بیانات دیں ان کےلئے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔
بشیر میمن نے کہاکہ حکام سے لگائے جانےوالے الزامات کی جوڈیشنل انکوائری کرانے کامطالبہ کرتاہوں ،مجھے وزیر اعظم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملازمت کے دوران تین سال ایکسٹینشن دینے سمیت دیگرباتیں ہوئی۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ میں نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر تمام پیشکش ٹھکرادی اور یہ پرانی باتیں ہیں، انہوں نے کہاکہ میری گھی فیکٹری پر چھاپہ کے سلسلے میں عدالت جارہاہوںجہاں انصاف ملے گا۔
بشیرمیمن نے کہاکہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ دلائی ہے وہ کہتے ہیں کے مجھے نوازلیگ کی جانب سے ٹکٹ دی جائےگی پلیز نواز لیگ والے انہیں دیکھیں، میری جو بھی ملکیت ہے میرے آباؤ اجداد کی دی ہوئی ہے اگر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرانے کا شوق ہے تو پوراکرلیں،خوفزدہ نہیں ہوں اللہ کی ذات پہ یقین رکھتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کابغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کادورہ