وزیراعظم عمران خان کابغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کادورہ, ویڈیو وائرل

May 02, 2021 | 17:02:PM
وزیراعظم عمران خان کابغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کادورہ, ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرا عظم عمرا ن خان نے بغیر پروٹوکول وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔عمران خان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کاکوئی اہلکار نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آبادمیں ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو،مرغزاراور مارگلہ روڈکادورہ کیا ہے اور اس دوران ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامراحمدعلی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو چیک کیا جبکہ عمران خان نے اسلام آبادمیں مرمت کی گئی سڑکوں کامعائنہ بھی کیاہے۔وزیراعظم کوچیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بزدار کادورہ لاہور۔لاک ڈاؤن عملدرآمد ۔صفائی کا جائزہ لیا