وزیر اعلیٰ بزدار کادورہ لاہور۔لاک ڈاؤن عملدرآمد ۔صفائی کا جائزہ لیا

May 02, 2021 | 12:00:PM
وزیر اعلیٰ بزدار کادورہ لاہور۔لاک ڈاؤن عملدرآمد ۔صفائی کا جائزہ لیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، لاک ڈاؤن اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے لاک ڈاون کے حوالے تاجر برادری کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لاہور میں صفائی کی صورتحال  پرسخت برہمی کااظہار کیا اور انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کئے۔

 عثمان بزدار نے جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاون ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہر میں دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے حوالے سے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کیا۔  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومت کی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں۔ عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا تاہم صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں، کوڑا کرکٹ جلد اٹھایا جائے۔ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہیں: شہبازشریف