الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہیں: شہبازشریف

May 02, 2021 | 11:43:AM
 الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہیں: شہبازشریف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مستردکرتے ہوئے کہا کہ الیکڑونک ووٹنگ کانظام تمام دنیا نے مستر دکیا، الیکشن کمیشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر پارلیمان ہے جسے3 سال سے تالا لگایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔

یہ بھی پڑھیںجہانگیر ترین نے یوٹیلٹی سٹورز کو بڑی آفر کردی