وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

Mar 02, 2026 | 23:39:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران حملوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کویت پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے بڑھی ہوئی کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

برادر ممالک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان سفارت کاری پر زور دیتا ہے، فریقین ایسے مزید اقدامات سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے اور خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا