خواتین کاروباری شخصیات کو25 فیصد ٹیکس رعایت دینے کا فیصلہ

Mar 02, 2026 | 11:45:AM
خواتین کاروباری شخصیات کو25 فیصد ٹیکس رعایت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)خواتین کاروباری شخصیات کیلئے بڑی کامیابی، 25 فیصد ٹیکس رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خواتین انٹرپرینیورز اب ٹیکس سال 2025 سے انکم ٹیکس ریٹرنز میں 25 فیصد ٹیکس رعایت حاصل کر سکیں گی۔

فیڈرل ٹیکس محتسب کے فیصلے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر حکم پر عملدرآمد کر دیاہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکنڈ شیڈول، پارٹ تھری کی کلاز 19 کے تحت خصوصی رعایت کا اطلاق ہوگا۔

ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ان لینڈ ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن میں علیحدہ ٹیب متعارف کرانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی سہولت کے تحت خواتین کاروباری افراد آسانی سے 25 فیصد ٹیکس کنسیشن کلیم کر سکیں گی۔

ماہرین کےمطابق یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ