گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

Mar 02, 2026 | 10:25:AM
گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردومیں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

 کشیدہ حالات کےپیش نظرگلگت اورسکردو میں کرفیو رات 12بجے  سے 4 مارچ تک نافذ رہےگا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نےکرفیومیں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کردیا،دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجےتک کرفیو میں نرمی ہوگی۔

وفاقی کابینہ  گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز تعیناتی کی بھی منظوری دے چکی ہے،سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لی گئی ۔

ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ