خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال، دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا: مریم اورنگزیب

Mar 02, 2024 | 22:21:PM
خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال، دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا: مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سنی اتحاد پاکستان کے وزیراعظم کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب کے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں، الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! قبائلی رہنماکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے، 9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے، روئیں نہ مقابلہ کریں۔

انہوں نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے، اِس بد تہذیبی اور بد تمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے، انشاءاللہ۔