سوات: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4افراد جانبحق، 3 زخمی

Mar 02, 2024 | 21:20:PM
سوات: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4افراد جانبحق، 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان) سوات میں مٹہ کے نواحی علاقے چاتیکل میں  مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4افراد جانبحق، 3 زخمی اور 3 افراد ابھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ایس ایچ او مٹہ ایاز خان کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سوات میں مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان کی چھت گر گئی، 2 مرد اور ایک خاتون سمیت 4 لاشوں کو ملبے تلے نکال لیا گیا، ملبے سے 3 زخمیوں کو بھی نکالا گیا، زخمیوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں، مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے پولیس اور مقامی لوگوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری کے طویل سلسلے کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 مزید افراد ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔