سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ درج مقدمہ کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمداور ان کی اہلیہ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج پر درج مقدمہ کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مشتاق احمد اور انکی اہلیہ حمیرہ طیبہ نے وکیل عمران فیروز ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر دی،جسٹس محمد آصف کل مشتاق احمد اور انکی اہلیہ حمیرہ طیبہ کی درخواست پر سماعت کرینگے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد اور انکی اہلیہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں 30 مئی کو مقدمہ درج ہوا تھا،سابق سینیٹر مشتاق احمد اور انکی اہلیہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی حکومت کا 5جون سے عید کی چھٹیوں کا اعلان, وفاق فیصلے پر حیران و پریشان