محسن نقوی  کی پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں سکیورٹی انتظامات فورسز کی کارکردگی کی تعریف

Jun 02, 2025 | 00:53:AM
محسن نقوی  کی پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں سکیورٹی انتظامات فورسز کی کارکردگی کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چئیرمین پاکستان کرکٹ  بورڈ(پی سی بی )  محسن نقوی  نے بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج ،رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ 

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا،وزیر اعلی  مریم نواز کی سربراہی  میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس سمیت  قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات کی محنت کے باعث  شائقین کرکٹ نے محفوظ ماحول میں میچز کو انجوائے کیا،فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور جوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان کی شاندار فتح ، محمد حارث کی طوفانی سنچری، 7 وکٹوں سے کامیابی