کوشش ہے ملک کو 2017کی ڈگر پر واپس لے جائیں، نوازشریف 

Jun 02, 2023 | 21:51:PM
کوشش ہے ملک کو 2017کی ڈگر پر واپس لے جائیں، نوازشریف 
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائدا ور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کو درست سمت میں لےکر جائیں گے، 2017کا پاکستان بہت اچھا تھا،کوشش ہے ملک کو 2017کی ڈگر پر واپس لے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟ جسٹس فائز عیسیٰ نے وضاحت جاری کر دی
کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو برباد کیا،نواز شریف نے بلدیاتی نظام پر دوبارہ نشست کا عندیہ دیا،مبشر جاوید نے کہاکہ میاں نواز شریف ملک کی سلامتی و استحکام کے دعا گو نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے حق میں بڑی آواز بلند ہو گئی