حکومت کا ایران ، روس اور افغانستان سے تجارت شروع کرنےکا فیصلہ

Jun 02, 2023 | 13:16:PM
حکومت کا ایران ، روس اور افغانستان سے تجارت شروع کرنےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )  حکومتِ پاکستان نے ایران، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ْ

حکومت نے افغانستان، ایران اور روس سے بار ٹریڈ شروع کرنےکا اہم فیصلہ لے لیا، فوری طور پر تینوں ممالک سے اشیاء کے ادلے بدلے کی تجارت ہو گی اور اس تجارت میں تینوں ممالک کرنسی کا تبادلہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

اس بار ٹرید کی بدولت پاکستان ایران سے تیل ، گیس اور کوئلہ، کھاد ، کیمیکلز کے علاوہ پھل اور  سبزیاں بھی منگوا سکے گا۔ پاکستان روس سے تیل و گیس، لوہا ، سٹیل، ٹیکسٹائل مشینری سمیت گندم اور دالوں کی بھی تجارت کرے گا۔ پاکستان افغانستان سے بھی پھل ، سبزیاں ، معدنیات سمیت 10 اشیاء خرید سکے گا۔

اس تجارت کے شروع ہونے سے پاکستان تینوں ممالک کو 26 اشیاء فروخت کر سکے گا جن میں چاول، نمک، پھل، سبزیاں، ادویات، دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت، مچھلی بیچے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان ان ممالک کو ٹیکسٹائل ، چمڑے ، فرنیچر اور کھیلوں کا سامان سمیت موٹر سائیکل ، ٹریکٹر ، لوہا، سٹیل، جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفالٹر اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹائرلاک کرکے ٹیکس ادائیگی تک بند  کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کے قوانین جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری اور نجی کمپنیاں بھی ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کرنے کی اہل ہوں گی۔ اہلیت حاصل کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کو ایف بی آر ، کسٹمز اور پاکستان سنگل ونڈوز کی شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)