9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے ایک اور شر پسند سر غنہ کی شناخت ہو گئی

Jun 02, 2023 | 10:10:AM
9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے ایک اور شر پسند سر غنہ کی شناخت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے ایک اور شر پسند سر غنہ کی شناخت ہو گئی۔شر پسند سرغنہ کی 9 مئی کو پر تشدد واقعات کے دوران سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی شر پسند سر غنہ سید محمد ناظم عباس ہے جس کا 9 مئی کے حملوں میں کلیدی کردار رہا، شر پسند سر غنہ سید محمد ناظم عباس پی پی - 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ اور نثار کالونی لاہور کا رہنا والا ہے۔

ناظم عباس نے 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں بھرپور اور جارحانہ انداز میں شرکت کی اور توڑ پھوڑ اور حملوں میں صفِ اول میں شامل رہا۔ اس نے فوج مخالف نعرہ بازی اور دیگر شرپسندوں کی سرپرستی کر کے انھیں اشتعال دلاتا رہا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔