زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

Jul 02, 2026 | 13:50:PM
 زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)باغبانپورہ میں ویمن کالج روڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ ندیم، 38 سالہ شکیل، 32 سالہ فیض احمد اور 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

 جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

 زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:دوسرے بچے کی پیدائش پر 7 ماہ کی چھٹی اور نقد بونس کا اعلان