روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑا حملہ، 11 افراد ہلاک،54زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 54 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی اور 6 منزلہ رہائشی عمارت بھی گر گئی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقوں دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا میں میں واقع ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میزائل اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کی ریڈ لائنز ،کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں:ایران