پاکستان دوبارہ یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کارکن منتخب

Jul 02, 2025 | 20:39:PM
پاکستان دوبارہ یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کارکن منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی  مل گئی،پاکستان کو یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن (IOC) کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطاق پاکستان 2025 سے 2027 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوا،انتخاب یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں ہونے والے 33ویں اجلاس کے دوران ہوا، سفیر ممتاز زہرا بلوچ پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ انتخاب پاکستان کے سمندری سائنسی تعاون کا عالمی سطح پر اعتراف ہے،کمیشن سمندری سائنس، سونامی وارننگ اور پائیدار سمندری معیشت پر کام کرتا ہے،پاکستان کا کردار پائیدار ترقی اور عالمی سائنسی کوششوں میں کلیدی رہا ہے،ایگزیکٹو کونسل ہر سال اجلاس میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیلنج ہے سیاسی طور پر پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،علی امین گنڈاپور