چیلنج ہے سیاسی طور پر پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،علی امین گنڈاپور

Jul 02, 2025 | 19:12:PM
چیلنج ہے سیاسی طور پر پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،علی امین گنڈاپور
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی طریقے سے کبھی بھی ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی،میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،میرا یہ چیلنج ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کچھ نا کریں ، آئینی طریقے سے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی آج کی پارٹی میٹنگ ہوئی ہم متحد ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے قوم کو ایک نظریہ ایک سوچ دی ،مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ دراڑ پیدا کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے، آج کی میٹنگ ان لوگوں کیلئے پیغام ہے جو سمجھتے کہ ہم الگ ہیں ۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے  اپنا تن ، من، دھن لگا رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی سے انہوں نے ایک ڈرامہ شروع کیا ہے ، میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا ، مجھے گرفتار کرکے بانی کے خلاف بیان دینے کا کہا گیا ، 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ، مخصوص نشتیں چھین لی گئیں،ان کاکہناتھا کہ26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایک حملہ ہے اور جب تک ہم واپس اقتدار میں آکر اس کو واپس نہیں کرتے تب تک عدلیہ قید رہے گی،ہماری حکومت ، اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں ، آئینی طریقے سے کبھی بھی ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی،میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،میرا یہ چیلنج ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کچھ نا کریں ، آئینی طریقے سے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کے پی میں گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھ لیں ۔

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب مذاکرات ، تحریک سمیت تمام حکم پر عمل ہوا ، ہم بانی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے ہی منتخب ہوکر یہاں آئے ہیں،آج کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام جانا مقصود تھا ،جو بھی پلان ہوگا ، بانی پی ٹی آئی کے حکم کے بعد ہم اعلان کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے،ان حالات کے بعد جب ہماری سیٹیں چھین لیں ، ہمارے ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجے اور سزائیں دلوائی،جب ہم نے کہا کے پی کے بجٹ کیلئے ملاقات کرنی ہے ، ملاقات نہیں کروائی گئی،وفاق ، سندھ ، پنجاب کے بجٹ مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت مانگی جو نہیں کروائی گئی،ان کاکہناتھا کہ کے پی حکومت کی ہر حال میں حفاظت کریں گے ،جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس سیٹیں نہیں ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور رہے گی،ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہوگی۔

سلمان اکرم راجہ 

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ  نے کہاکہ آٹھ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے ،پاکستان کی عوام اس قابل نہیں کہ اس کی آواز کو سنا جائے ،8 فروری ایک عظیم الشان دن تھا جس دن عوام نے جمہوری حق استعمال کیا،جب تک پاکستان کی عوام کو نہیں سنا جائے گا تب پاکپتن میں لوگ ہسپتال میں مرتے رہیں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہماری جدوجہد عزت نفس کیلئے ہے ، یہ جنگ حقوق کی جنگ ہے ،انشااللہ ہم بہت جلد جلد فتح حاصل کریں گے ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں تمام الیکشنز کو لوٹا گیا اس دفعہ بھی یہ ہی کیا گیا ، 8 دہائیوں سے ملک کو حقیر سمجھا گیا ہے ۔

جنید اکبر 

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کاکہناتھا کہ آج قومی اسمبلی اور کے پی کی جتنی قیادت تھی وہ آج اس اجلاس میں شریک ہوئے ،ہمارا اختلاف اپنی جگہ مگر بانی پی ٹی آئی جب بھی کوئی حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم 

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہمارے کچھ اسیران دس ماہ ، گیارہ ماہ بعد جیلوں سے نکلے،جتنے لوگ نکلے وہ بیمار ہوکر باہر نکلے۔