اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے متفق ہوگیا: ٹرمپ کا دعویٰ

Jul 02, 2025 | 10:07:AM
اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے متفق ہوگیا: ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط پر اتفاق کیا گیا۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 60 روز کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، قطر اور مصر کے حکام حتمی تجاویز پیش کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی،اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی ۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امید کا اظہارکیا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاتھاکہ وہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حماس باقی مغویوں کو رہا کرے، امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے ، ہم اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں پاکستانی چینلز اور فنکاروں پر عائد پابندی اچانک ختم

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی۔

علاوہ ازیں 26 جون کو اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے اور حماس کی جگہ 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے۔