بلوچستان: ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

Jul 02, 2023 | 14:27:PM
بلوچستان: ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا،جس کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار وں سمیت ایک ایف سی اہلکار شہید ہوئے،فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں،سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرائیونگ لائسنس  بنوانے والوں کیلئے خوشخبری