نادیہ حسین کا نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر موقف سامنے آگیا 

Jul 02, 2021 | 22:46:PM
نادیہ حسین کا نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر موقف سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
نادیہ حسین کاکہناہے کہ میری ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں میں ایک ماسی کو ڈانٹ رہی ہوں،ان کاکہناتھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک پیڈکمپین تھی اور یہ برانڈکونسا ہے یہ وقت کیساتھ آپ کے سامنے آئے گا۔

ان کاکہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اپنے ملازموں یا سٹاف کو ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ ہے،خاص طور پر ایک ایسی غفلت پر جوبجلی کا خطرہ بن سکتا ہے ۔
اداکارہ کاکہناتھا کہ مجھے تو ایسی چیزوں سے بڑا ڈر لگتا ہے،یہ بہت اہم ہے کہ لاپرواہی نہ ہواوراگر سٹاف کوئی لاپرواہی کرتا ہے تو میں ضرور ڈانٹتی ہوں تاہم ہر شخص کچھ نہ کچھ باخبر رہے۔

نادیہ حسین نے کہاکہ آگے مزید کیا پیغام دیا جاتا ہے اورآخر یہ چکر کیا چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی