39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے گریڈ 19 و مساوی کے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ ایچ ایف خیبر پختونخواہ حکومت، محمد واصف سعید کی نامزدگی واپس لے کر 22 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، نیز، 3 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں، 39 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے جن 22 افسران کی اضافی نامزدگیاں کی گئی ہیں ان میں فارن سروس سے تعلق رکھنے والے افسران، قونصلر بحرین، محمد انیل ظفر، ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ سیکرٹیریٹ، شیراز علی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی، نسرین فاطمہ، ڈائریکٹر کے اے، محمد عدیل پرویز، انفارمیشن گروپ کے ڈائریکٹر ڈی ای ایم پی لاہور، شبیہہ عباس، ڈپٹی پریس رجسٹرار وزارت اطلاعات، صائمہ بٹ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے ایم ای او ملتان، فراست علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ کیو ملٹری لینڈ اینڈ کینٹونمنٹ، سبطین رضا، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو ہیڈ کوارٹرز، اصغر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو، آفتاب احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور، کاشف مصطفیٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایف آئی اے، اے ایچ ٹی سی سرکل پشاور، سید رضوان شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایف آئی اے، پی اے سی/اے سی ڈبلیو ہیڈ کوارٹرز، سید علی امام زیدی، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کےمنتظر، افتخار علی حیدری، ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ سیکرٹیریٹ، فائقہ عبدالحئی، ڈائریکٹر ایڈیٹنگ سینیٹ سیکرٹیریٹ، مبشر علی شاہ، جنرل منیجر کاربائیڈ فیکٹری پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، شوکت علی رحیمون، جنرل منیجر ٹی اے فیکٹری پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، عمران علی خان، جنرل منیجر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز گدوال، افتخار احمد، جنرل منیجر ایس سی ایم ڈیپارٹمنٹ پاکستان آردنینس فیکٹریز، ریاض حسین انصاری، ڈائریکٹر سٹیٹ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس لاہور، ڈاکٹر سید وسیم عباس اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، انجینئر عرفان شہزاد شامل ہیں، نامزد افسران 19 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں تربیت حاصل کریں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نامزد افسران کو 16 جنوری 2026 تک متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق لازمی تربیت میں عدم شرکت یا انکار کی صورت میں سول سرونٹس (پروموشن) رولز 2019 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے