وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے

Jan 02, 2026 | 23:42:PM
وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے نادیہ جہانگیر سیٹھ کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرایزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نادیہ جہانگیر سیٹھ کی تقرری 3 سال کیلئے فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے، دریں اثناء خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے محمود حسن کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔