سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا

Jan 02, 2026 | 18:58:PM
سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا
کیپشن: سپرمون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)سال 2026 کا پہلا سپر مون(Super moon) کل نظر آئے گا۔

ترجمان سپارکو (sparko)کا کہنا ہے کہ یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون(wolf moon) کہلاتا ہے۔اکتوبر 2025 سے جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہو گا۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا۔چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی۔3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے ۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے۔چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا۔اگلا سپر مون سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،اماراتی درہم اور سعودی ریال نے روپے کو پچھاڑ دیا