روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، اماراتی درہم اورسعودی ریال مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے(Rupee) کے مقابلے میں ڈالر(Dollar) کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 280.12 روپے سے کم ہوکر 280.11 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.15 روپے ،یورو 8 پیسے سستاہوکر 331.62 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے اضافے سے 380.66 روپے ، یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 77.27 روپے اور سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 75.42 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا 2026 میں سمارٹ فونز مہنگے ہو جائیں گے؟ اہم خبر آگئی