کیا 2026 میں سمارٹ فونز مہنگے ہو جائیں گے؟ اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سال 2026 میں صارفین کیلئےکمپیوٹر،سمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اور اس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے RAM کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔
عالمی مارکیٹ انٹیلی جنس فرم ( آئی ڈی سی) کی دسمبر 2025 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ RAM (Random Access Memory) جو کمپیوٹر اور سمارٹ فونز میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اب AI ڈیٹا سینٹرز کی ضروریات کے لیے زیادہ استعمال ہو رہی ہے جس سے سپلائی اور ڈیمانڈ میں توازن بگڑ گیا ہے اور صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
انٹیلی جنس فرم کا کہنا تھا کہ 2026 میں DRAM (Dynamic RAM) کی سپلائی میں صرف 16 فیصد سالانہ اضافہ ہوگاجو تاریخی اوسط سے کم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ AI ڈیٹا سینٹرز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے زیادہ RAM کی ضرورت ہے اور اس بڑھتی مانگ کے سبب سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں جیسے Apple، Samsung اور Google قیمتیں بڑھا سکتی ہیں تاکہ اپنی لاگت کو پورا کیا جا سکے۔
CyberPowerPC کے جنرل مینیجر سٹیو میسم کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں RAM کی قیمتیں تقریباً 500 فیصد بڑھ چکی ہیں اور یہ صورتحال مینوفیکچررز کو مجبور کرے گی کہ وہ بڑھتی لاگت کو صارفین پر منتقل کریں۔
ایک تجزیہ کے مطابق سال 2026 میں عالمی سمارٹ فون شپمنٹس میں 2.1 فیصد کمی متوقع ہے اور RAM کی قیمتیں سال کے دوسرے نصف میں تقریباً 40 فیصد بڑھ سکتی ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ 16GB RAM والے لیپ ٹاپ کی پیداوار پر 40 سے 50 ڈالر اضافی لاگت پڑ سکتی ہے جبکہ ایک سمارٹ فون کی پیداوار پر تقریباً 30 ڈالر کا اضافہ ہوگا جو ممکنہ طور پر صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔
Counterpoint کے اعداد و شمار میں بتایا گیا 2026 میں سمارٹ فونز کی اوسط فروخت قیمت میں تقریباً 6.9 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے باعث iPhone 17 Max کے ماڈل کی قیمت $1,281 تک پہنچ سکتی ہے، جو 2025 کی قیمت $1,199 سے زیادہ ہے تاہم اس تبدیلی کا اثر خاص طور پر کم قیمت والے فونز پر زیادہ محسوس ہوگاجبکہ بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ قیمت والے ماڈلز کی قیمت میں اضافہ نسبتاً کم محسوس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی بی وائے ڈی نے ایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا