آج کا پکوان: پالک کا پراٹھا

Jan 02, 2026 | 15:13:PM
آج کا پکوان: پالک کا پراٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پالک کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
پالک کا پراٹھا بنانے کیلئے درکار اجزا:
 پالک آدھا کلو، ہری مرچ 4عدد، آٹا ڈیڑھ کپ، نمک اور گھی حسب ِ منشاء۔

پالک کا پراٹھا بنانے کا طریقہ:
 پالک صاف کرکے دھو لیں، 100 گرام الگ رکھ لیں اور اس کو کاٹ لیں، باقی کو اُبلتے ہوئے پانی میں تھوڑی دیر ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں تازہ کر لیں۔

 ہری مرچ دھو کر بیج نکال لیں اور انہیں کاٹ لیں، ابلے پانی میں ڈالی ہوئی پالک اور ہری مرچ کا گاڑھا شوربہ بنائیں۔

 آٹے کو نمک کے ساتھ چھان لیں اور پالک کے شوربے، کٹی ہوئی پالک اور پانی (اگر ضرورت ہو تو) کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔

 پھر گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور 30منٹ کے لئے الگ رکھ دیں،8؍ مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔

 ہر ایک کو رول کریں، ہلکا سا گھی لگائیں اور درمیان سے تہہ کر لیں، پھر ایک اور تہہ لگائیں اور تکون کی شکل میں رول بنا لیں۔

 توا گرم کریں اور اس پر پراٹھا رکھیں، پراٹھے کو الٹا کریں اور اس کے چاروں طرف گھی لگائیں۔

 پھر پلٹیں اور دوسری جانب بھی گھی لگائیں، پکائیں یہاں تک کہ دونوں طرف سے برابر پک جائے، دہی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔