ملک میں روٹی، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ۔۔۔ادکارہ مشی خان حکومت پر برس پڑیں

Jan 02, 2022 | 22:40:PM
مشی خان، مہنگائی، ناقص معاشی پالیسیوں
کیپشن: اداکارہ مشی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مشی خان ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں۔
اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ناقص معاشی پالیسیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
مشی خان نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جو موجودہ حکومت ہے وہ اپنی نااہلی کس طرح ثابت کررہی ہوتی ہے یہ کہہ کر کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں باہر کے ملکوں امریکا، افریقا، انگلینڈ، روس میں بڑھ گئی ہیں۔ تو آپ زرا وہاں کا لائف سٹائل بھی دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار پر وار۔۔سکول، شادی ہالز، سفری پابندیاں دوبارہ عائد؟دوبارہ لاک ڈاﺅن؟ حکومت کا اہم فیصلہ !
اداکارہ نے کہا باہر کے ممالک میں ملازمائیں بھی گاڑی میں آتی ہیں اور برتن دھوکر جاتی ہیں۔ جبکہ یہاں جو منیجرہے اس بیچارے کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں وہ مہینہ کیسے پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھ لیں۔
مشی خان نے حکومت پر بھڑکتے ہوئے کہا آپ کس خام خیالی میں رہتے ہیں اور باہر کے ممالک کے لائف سٹائل کا موازنہ اپنے ملک کے لائف سٹائل سے کرتے ہیں۔ یہاں پر روٹی، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ لہٰذا مہربانی کرکے آپ لوگ موازنہ نہ کیا کریں۔
اداکارہ نے حکومتی نمائندوں پر غصہ کرتے ہوئے کہا روز خواتین و حضرات ٹی وی پر آکر ہم سب کو ماموں بناکر آئیں بائیں شائیں کرکے نکل جاتے ہیں۔ اور ہمارا موازنہ باہر کے ممالک سے کرتے ہیں۔ خدا کے واسطے آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں۔ کیونکہ آپ لوگ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ اس نے یہ کیا، پچھلی حکومتوں نے وہ کیا، آپ لوگوں نے خود کیا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان